گزشتہ ماہ 31 مئی کے روز لاہور کے ایک پوش ہوٹل میں مس پاکستان یونیورسل کا تاج ملک کی حسین و جمیل خاتون کو پہنایا گیا، جن کے بارے میں کم ہی پاکستانیوں کو علم ہے۔
معروف ماڈل کپوتکی چنچلا کو مس پاکستان یونیورسل 2023ء کا تاج پہنایا گیا، جس کیلئے لاہور کے پوش ہوٹل میں پارٹی رکھی گئی تھی۔ معروف ماڈل کے متعلق مزید معلومات مندرجہ ذیل ہیں:
اداکار منگل سنگھ کا کینسر سے طویل جنگ کے بعد انتقال
ابتدائی تعارف
آغا خان یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والی خاتون کپوتکی چنچلا نے متعدد ہسپتالوں میں طبی خدمات سرانجام دی ہیں اور آج کل لیاقت نیشنل ہسپتال میں فرائض نبھا رہی ہیں۔
مس پاکستان یونیورسل 2023ء کا خطاب اپنے نام کرنے والی اس معروف ماڈل کی والدہ ان کو جنم دینے کے بعد 3سال تک بستر سے لگ گئی تھیں۔ اس دوران چنچلا کے والد اور انکل نے انہیں پروان چڑھایا۔
اپنے منفرد قسم کے نام کے متعلق مس پاکستان کا کہنا ہے کہ میرے والد نے میرا نام چنا اور اب مجھے ڈاکٹر کپو کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
حسن کے متعلق خیالات
اپنے ایک انٹرویو کے دوران ڈاکٹر چنچلا نے کہا کہ اپنے حسن کی وجہ سے پہچانے جانا کسی بھی خاتون کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور میں دیگر خواتین سے مختلف نہیں ہوں۔
مس پاکستان بننے تک کا سفر
ڈاکٹر چنچلا کو جب علم ہوا کہ مس پاکستان کیلئے مقابلۂ حسن منعقد ہورہا ہے تو انہوں نے اپنے اعتماد کو استعمال میں لاتے ہوئے مقابلے میں شرکت کی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
مس پاکستان یونیورسل 2023ء کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم کی مدد سے مختلف معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا جاسکتا ہے اور متعدد ناانصافیوں کے خلاف آواز بھی اٹھائی جاسکتی ہے۔