بھارت سے بغیر محرم حج پر جانے والی خواتین کی پرواز نے نئی تاریخ رقم کر دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محرم کے بغیرقریباً دوہزار خواتین عازمین حج پر جائیں گی

بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا سے محرم کے بغیر سفرحج پر سعودی عرب جانے والی خواتین کی پرواز نے نئی رقم کردی ہے۔اس حج پرواز کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس کا عملہ بھی خواتین پرمشتمل تھا اوراس کو ایک خاتون کپتان اڑا رہی تھیں۔

کیرالا کے ساحلی شہر کوژیکوڈ (سابقہ تاریخی نام کالی کٹ) سے ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز جمعرات کی رات 145 خواتین عازمینِ حج کو لے کر جدہ پہنچی تھی۔اسے کپتان کانیکا مہرا، فرسٹ آفیسر گریما پاسی اور عملہ کی چار دیگر ارکان کے ساتھ اڑا رہی تھیں۔

کوژی کوڈ کے ہوائی اڈے پر ان خواتین کے ساتھ اقلیتی امور کے ریاستی وزیر جان برلا بھی موجود تھے،انھوں نے خواتین عازمین حج میں بورڈنگ پاس تقسیم کیے۔کیرالا حج کمیٹی کے چیئرمین سی محمد فیضی نے صرف خواتین پرمشتمل خصوصی حج پرواز کے انتظامات پر فخر کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ اس خصوصی پرواز کی مسافرعازمات ان چار ہزار ہندوستانی خواتین حجاج کے گروپ کا حصہ ہیں جو اس سال اپنے طور پر کسی مرد محرم کے بغیر مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے جدید آلات سے لیس سینکڑوں تربیت یافتہ گائیڈ تعینات

بھارت نے سعودی عرب میں خواتین کے محرم کے بغیرسفر کے قانون کے نفاذ کے بعد اس سال اپنی حج پالیسی میں تبدیلی کی ہے۔سعودی عرب نے گذشتہ سال اس قانون کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت خواتین کے ساتھ سفرحج میں کسی محرم یا مرد سرپرست کا ہونا لازمی تھا۔خواتین کے بغیر محرم زمرے میں حج کے لیے درخواست دینے والی زیادہ تر ہندوستانی عازمین کا تعلق ریاست کیرالا سے ہے۔

محمد فیضی نے بتایا کہ محرم کے بغیرقریباً دوہزار خواتین عازمین حج پر جائیں گی اور ان میں زیادہ تعداد کیرالا سے ہے۔انھوں نے اس بڑی تعداد کی وجہ کیرالا میں تعلیم کی بلند شرح ور اس حقیقت کو قرار دیاہے کہ ریاست کی بہت سی خواتین سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ممالک میں کام کرنے والے اپنے مرد رشتہ داروں سے ملنے کے لیے مشرق اوسط کے سفر کی عادی ہیں۔

اس سال بھی کیرالا میں خواتین عازمین حج کی مجموعی تعداد بھارت کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ریاست سے حج پرجانے والوں میں قریباً 60 فی صد خواتین ہیں۔کیرالا کی ساڑھے تین کروڑ کی آبادی میں مسلمانوں کی تعداد قریباً ایک چوتھائی ہے۔ان میں سے قریباً 11,000 اس سال بھارت کے 175,000 کے کوٹے کے تحت حج ادا کریں گے۔

Related Posts