آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو میچ جیتنے کے لئے 444 رنز کا ہدف دیا ہے۔
آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز لندن کے اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں 270 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی۔ مچل اسٹارک اور مارنوس لبوشین نے 41، 41 رنز بنائے۔آسٹریلیا کے الیکس کیرے 66 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد شامی اور امیش یادیو نے 2،2 وکٹیں حاصل ہے،اسٹیو اسمتھ 34، کیمرون گرین 25، ٹریوس ہیڈ 18 اور عثمان خواجہ نے 13 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔ اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
مزید پڑھیں:پاکستان ایمرجنگ ویمنز کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ پہنچ گئی
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارت اپنی پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر پویلین لوٹ گیاتھا۔ واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جیتنے والی ٹیم کو خطیر انعامی رقم دی جائے گی۔