بدنام زمانہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف پشاور کی عدالت نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کو خارج کر دیا۔
دوست صندل خٹک نے حریم شاہ کے خلاف درخواست دی تھی کہ وہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا پھیلا رہی ہیں۔
اپنی درخواست میں سندل خٹک کا کہنا تھا حریم شاہ انہیں سنگین دھمکیاں بھی دے رہی ہیں، ایف آئی اے درخواست کے باوجود کارروائی سے گریزاں ہے۔
مزید پڑھیں:کاروبار کے آغاز میں فیشن مافیا کی جانب سے میرے ڈیزائنز کی مخالفت کی جاتی تھی، ماریہ بی
حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے پشاور کی سیشن کورٹ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں ایف آئی اے کو قابل ادراک جرم کی شکایت موصول ہوتو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔