ہانگ کانگ:پاکستان ایمرجنگ ویمنز کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا کی قیادت میں ایمرجنگ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ پہنچ گئی۔
ایمرجنگ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ ہانگ کانگ میں 12 سے 21 جون تک کھیلا جائے گا۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج ایک روز آرام کے بعد کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔
پاکستان ایمرجنگ ویمنز ٹیم گروپ میں اپنا پہلا میچ 13 جون کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔
مزید پڑھیں:ایمان فاطمہ پاور ہٹنگ سے میچ جتوانے کے لیے ُپرعزم
پاکستان ایمرجنگ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، جیت کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔