نیویارک: پاکستان اقوامِ متحدہ کے اہم ادارے ایکوسک فورم اقتصادی کونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا۔
اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل (ایکوسک) فورم کی رکنیت کیلئے ووٹنگ میں پاکستان نے 185 میں سے 129 ووٹ لیے ، سب سے زیادہ 145 ووٹ نیپال نے حاصل کیے جبکہ جاپان نے 127 ووٹ حاصل کیے۔
ایشیا اورپیسیفک خطےکے ممالک کیلئے 3 مخصوص نشستوں پر 5 ممالک میں مقابلہ تھا۔
Congratulations to the newly elected members of @UNECOSOC: ???????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????? for the term 2024-26 and ???????? for the term 2024-25.
Watch it here: ???? https://t.co/oesrHaLIYN #GlobalGoals #SDGs pic.twitter.com/EVqF6dOlvD— UN ECOSOC President (@UNECOSOC) June 8, 2023
ایشیائی ممالک کیلئے مخصوص 2 نشستوں پر عراق، تاجکستان، جاپان، پاکستان اور نیپال امیدوار تھے، ایشیائی ممالک کی 3 نشستوں کے انتخابات میں 6 ممالک کے ووٹ مسترد ہوئے۔
مالی سال 24-2023 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
پاکستان 2024 سے 2026 کی مدت کیلئے پھر منتخب ہوا ہے، پاکستان 11ویں بار اقوام متحدہ کے اہم اور مؤثر ادارے ایکوسک فورم کا رکن منتخب ہوا ہے۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر ایکوسک فورم میں اہم کردار ادا کریں گے۔
معلوم رہے کہ پاکستان 6 مرتبہ اقوام متحدہ کے ادارے ایکوسک فورم کا صدر بھی رہ چکا ہے ، ایکوسوک کے 54 ممبران ہیں، جو جنرل اسمبلی کے ذریعے ہر سال تین سال کی مدت کے لیے منتخب ہوتے ہیں۔