شہر قائد میں ان دنوں ڈکیتوں کا راج ہے، ایسی صورتحال میں شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں، ایسے میں ایک ویڈیو ایسی بھی سامنے آئی ہے جس میں گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں ببر شیر کو مٹر گشتی کرتے دیکھا گیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر جو ویڈیو گردش کررہی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ببر شیر اطمینان کے ساتھ گھوم رہا ہے، جبکہ شہری نے اس کے اوپر روشنی بھی ڈالی مگر شیر آرام سے ٹہلتے ہوئے دوسری جانب چلا جاتا ہے۔
کراچی۔گڈاپ تھدو ڈیم کے علاقے میں ببر شیر دیکھا گیا
کراچی۔ببر شیر کو دیکھتے ہی علاقے کے عوام میں خوف و ہراس@BangulKhanMahar @sindhwildlife pic.twitter.com/B8ZKkWmgzt
— Muhammad Imran Arain (@imranarainpp) June 6, 2023
سامنے آنے والی ویڈیو سے یہ تاثر سامنے آرہا ہے کہ ببر شیر شاید بیمار ہے، جبکہ لوگوں کا ویڈیو کے کمنٹس میں کہنا تھا کہ شیر انتہائی لاغر محسوس ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں:چیتے کے بعد شیر سڑک پر نکل آئے، ویڈیو وائرل
اہل علاقہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنی حفاظت کررہے ہیں، جبکہ پولیس اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔