آئی پی ایل میں شاہین آفریدی فرنچائزرز کی پہلی چوائس ہوتے، سنجے منجریکر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی پی ایل میں شاہین آفریدی فرنچائزرز کی پہلی چوائس ہوتے، سنجے منجریکر
آئی پی ایل میں شاہین آفریدی فرنچائزرز کی پہلی چوائس ہوتے، سنجے منجریکر

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو موجودہ دور میں عالمی کرکٹ کا بہترین ڈیتھ بالر قرار دیا ہے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ٹام موڈی اور سنجے منجریکر نے کرک انفو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستانی کھلاڑی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)میں کھیل رہے ہوتے تو حارث رؤف ہر فرنچائز کی پریمیم چوائس ہوتے۔

بیٹنگ کے حوالے سے سنجے منجریکر کا کہنا تھا کہ بلے بازوں میں فخر زمان کچھ ٹیموں کیلئے دلچسپ انتخاب ہوتے، میں سمجھتا ہوں کہ رضوان اینکر پلئیر نہیں کیونکہ وہ اور بابراعظم جب ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں تو پریشان ہوجاتا ہوں۔

انہوں نے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کے فاسٹ بالنگ گروپ میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور احسان اللہ جیسے کرکٹرز موجود ہیں۔

اس موقع پر آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ٹام موڈی نے کہا کہ آئی پی ایل میں شاہین آفریدی فرنچائزرز کی پہلی پک ہوتے، پاکستان کے پاس شاداب، بابراعظم، رضوان اور شاہین جیسے لاجواب کھلاڑی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

واضح رہے کہ سال 2008 کے بعد سے پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں کشیدہ سیاسی تعلقات کے باعث ایونٹ میں شریک نہیں ہوئے۔

Related Posts