پاکستان ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ کرسکتا ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیاکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پی سی بی کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کی حمایت نہیں کریں گے، جس کے باعث توقع ہے کہ رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ میں پاکستان شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ آئی پی ایل فائنل کے بعد ملاقات میں ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کو نہ ماننے کے بعد اب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ اگلے اجلاس میں رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتائیں گے کہ ایشیا کپ سری لنکا منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا تاہم، پی سی بی ایونٹ کی میزبانی پاکستان سے باہر کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا کیونکہ اس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے اس کی کوششوں پر اثر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

دورۂ پاکستان کے دوران لوگوں کا پیار دیکھ کر جذباتی ہوجاتا تھا، وریندر سہواگ

پاکستان نے ایشیا کپ کے معاملے پر ہائبرڈ ماڈل پیش کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں کروانے کا آپشن پیش کیا تھا جس کو مسترد کردیا گیا۔

دوسری جانب اگر ایشیا کپ میں پاکستان شرکت نہیں کرتا تو براڈکاسٹرز کے بیک آف کر جانے کا امکان ہے کیونکہ پاک بھارت میچز کے باعث خطیر رقم ملنا تھی۔

Related Posts