امریکا نے بائنانس اور اُس کے بانی کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا نے کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس اور اُس کے سی ای او چانگ پینگ ژاؤ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

امریکی ریگولیٹرز نے پیر کے روز بائنانس اور اس کے سی ای او چانگ پینگ ژاؤ پر مبینہ طور پر ”فریب کا ایک جال“ چلانے کے الزام میں مقدمہ دائر کیا ہے، جس سے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینج کو مزید دباؤ میں ڈالا گیا اور بٹ کوائن کو تقریباً تین ماہ میں کم ترین سطح پر پہنچا دیا۔

امریکا نے بائنانس اور اس کے بانی چانگ ژاؤ پر امریکی وفاقی سیکیورٹیز قوانین سے بچنے کے لیے ایک وسیع اسکیم چلانے کا الزام لگایا۔

یہ بھی پڑھیں:

روس نے قومی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے منصوبے کو ختم کردیا

ایس ای سی نے بائنانس اور ژاؤ پر دائر مقدمے میں 13 جرائم کا الزام لگایا، جس میں ایک غیر رجسٹرڈ سیکیورٹیز ایکسچینج چلانا اور امریکی صارفین کو اپنے پلیٹ فارم سے محدود کرنے میں ناکامی شامل ہے۔

مقدمے میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ بائنانس اور ژاؤ نے خفیہ طور پر صارفین کے اثاثوں کو کنٹرول کیا، جس سے وہ صارفین کے فنڈز کو آپس میں ملانے اور ہٹانے کی اجازت دیتے تھے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں، بائنانس نے کہا کہ ہم اپنے پلیٹ فارم کا بھرپور طریقے سے دفاع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔کمپنی نے مزید کہا کہ چونکہ بائنانس مریکی ایکسچینج نہیں ہے، اس لیے ایس ای سی کے اقدامات محدود ہیں۔

دوسری جانب بائنانس نے کہا کہ بائنانس امریکہ پلیٹ فارم پر صارف کے اثاثوں کو کبھی بھی خطرہ لاحق رہا ہو، ایسا کوئی بھی الزام غلط ہے۔

Related Posts