وزیر خارجہ بلاول زرداری کی حضرت عبدالقادر جیلانیؒ کے مزار پر حاضری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورۂ عراق کے دوران بغداد کے تاریخی شہر میں اہم ترین صوفی بزرگ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقادر المنصور الجیلانی سے ملاقات کی۔ دورے کے موقعے پر سجادہ نشین کی جانب سے وزیر خارجہ کا استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلاول بھٹو کا رحیم یار سے اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقادر المنصور الجیلانی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی مشہورومعروف صوفی بزرگ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کے مختلف حصوں کا دورہ کرنے کے موقعے پر رہنمائی کی۔

اس دوران وزیر خارجہ کیلئے مزار کی نئی جالی خصوصی طور پر کھول دی گئی۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے حضرت عبدالقادر جیلانی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی رکن بننے کیلئے امیدوار کی حیثیت سے الیکشن رحیم یار خان سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

 پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر وسابق گورنر پنجاب احمد محمود کی دعوت پر 5 روز قبل چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری رحیم یار خان سے الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہوئے۔

Related Posts