خان پور: افسوسناک واقعے میں تین سگے بھائی نہر میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق فتح پور کمال کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تین سگے بھائی 7 سالہ ابوبکر، 5 سالہ محمد عثمان اور 3 سالہ محمد علی نہر میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئے۔
افسوسناک واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او خان پور اور پولیس نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئے، دو بھائیوں کی نعشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:12سالہ لڑکی نے اپنے بھائی کو بے رحمی سے قتل کردیا
ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اندھیرا زیادہ ہونے کے سبب ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے، صبح آپریشن دوبارہ،شروع کیا جائے گا۔