جوڈیشل کمپلیکس کیس، سابق اسپیکر اسد قیصر کی ضمانت میں توسیع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسد قیصر
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت میں توسیع کی درخواست منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد قیصر کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کی۔ مقدمے کی سماعت کیلئے اسد قیصر اپنے وکیل شیر افضل مروت کے ہمراہ معزز جج کے روبرو پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

جعلی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کو جیل بھیج دیا گیا

ملزم اسد قیصر کے وکیل شیر افضل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سابق اسپیکر گزشتہ کئی روز سے خود کو چھپائے ہوئے ہیں، ان کی ضلعی کچہری آمد کسی خطرے سے کم نہیں ہے۔ ان کے خلاف مردان میں بھی مقدمہ درج کیا گیا۔

وکیل شیر افضل نے کہا کہ مردان میں دہشت گردی کا مقدمہ ہوا۔ عدالت اسد قیصر کی ضمانت میں طویل عرصے تک کیلئے توسیع دے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ اسپیشل پراسیکیوٹر کی والدہ کا انتقال ہوچکا ہے۔

مقامی عدالت کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کے کیسز میں زاہد آصف اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات تھے۔ شریک ملزمان نے استدعا کی کہ 10 جون کی تاریخ دیں۔ اگر ڈھائی ہفتے کی توسیع دی تو دیگر ملزمان کو بھی ریلیف دینا ہوگا۔

آخر میں عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کرتے ہوئے ملزم کو مقررہ تاریخ پر عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت کی۔ 

Related Posts