بلوچستان میں ایک بار پھر کانگو کی وبا بے قابو، 6 افراد جان کی بازی ہارگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان کے متعدد اضلاع ایک بار پھر کانگو وائرس کی لپیٹ میں آگئے، وائرس سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس کے 35 کیسز رپو رٹ ہوئے ہیں جن میں سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ بلوچستان میں کانگو وائرس کی وبا پھوٹی ہے بلکہ 80 کی دہائی کے آخر اور 90 کی دہائی کے وسط میں بھی اس وبا سےدرجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آم کا موسم آگیا، شوگر کے مریض کیا کریں؟

صوبائی حکومت کی اس وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کے حوالے سے دلچسپی کا اندازہ اس بات لگایا جاسکتا ہے کہ صوبے میں 4 دہائیوں سے کوئی ریسرچ سیل ہی قائم نہیں ہوسکا۔

2001 سے 2023 کے دوران تقریباً ہر سال ہی لورالائی اور موسیٰ خیل اضلاع سے کانگو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

متاثرہ افراد کی جانب سے ہمیشہ یہی شکایت کی جاتی ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے اضلاع میں متاثرین کے علاج اور جانوروں کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کچھ نہیںکرتی۔

Related Posts