لاہور: ملک کی سینئر اداکارہ ثنا فخر نے اپنے شوہر فخر علی سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
ثنا فخر نے اس سلسلے میں لاہور کی کینٹ یونین کونسل سے مدد طلب کی، جہاں جوڑے کو ان کی علیحدگی کی تصدیق کرنے والا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔
اس سے قبل، سابق جوڑے کو تین ماہ کے عرصے میں براہ راست بات چیت کے ذریعے اپنے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے کافی مواقع فراہم کیے گئے تھے۔ بدقسمتی سے، اپنے رشتے کو بچانے کی ان کی کوششیں بیکار ثابت ہوئیں۔
جوڑے نے2008 میں شادی کی تھی، کام کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو اداکارہ ‘عمرو عیار ‘ میں نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں:ہمایوں سعید کے نئے ڈرامے میں اداکارہ کون ہونگی؟ نام سامنے آگیا
ثنا فخر کے علاوہ اس ڈرامے میں صنم سعید، عثمان مختار اور عدنان صدیقی بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔