بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کیلئے سری لنکا کو موزوں قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کیلئے سری لنکا کو موزوں قرار دے دیا، بھارت چاہتا ہے کہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں۔

ایشین کرکٹ کونسل کی ابتدائی میٹنگ میں یو اے ای وینیو کو مسترد کرنے کی بات چیت ہوئی جبکہ بھارت پاکستان کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر انکاری ہے، بھارت نے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم نہ کیا تو ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت بھی مشکوک ہوجائے گی۔

ادھر اے سی سی پاکستان کے بغیر ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے دیگر بورڈز کے ساتھ اجلاس کر رہا ہے، ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے تاہم بھارت پاکستان کے بغیر دیگر ایشیائی ممبر بورڈ کے ساتھ پلان بی پر بھی کام کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی سی سی نے پاکستان کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کیلئے پر امن ملک قرار دیدیا

آئی سی سی کا وفد پاکستان میں پی سی بی کو منانے لاہور آیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت کبھی بھی ہمارے میچز نیوٹرل وینیو پر نہیں رکھے گا، حکومت نے اجازت دی تو ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائیں گے۔

Related Posts