بلوچستان میں دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، 2 جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں پاک ایران سرحد پر سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے بڑا حملہ کیا، پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے دہشتگردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، فورسز نے دہشت گردوں کو کامیابی سے پیچھے دھکیل دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کوٹ ادو میں گھر کے اندر پراسرار دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید اہلکاروں میں 34 سالہ سپاہی حسنین اشتیاق کا تعلق ڈی جی خان اور 27 سالہ سپاہی عنایت اللہ جھل مگسی کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں فوری طور پر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا، دہشتگردوں کو سرحد پار فرار ہونے سے روکنے کیلئے ایرانی حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن اور استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Related Posts