سینئر اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر یاسر نواز کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ندا برقع پہنے اور نقاب کرے۔
حال ہی میں یاسر نواز اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جس میں دونوں نے ایک دوسرے سے متعلق سوالات کے دلچسپ جواب دیے۔
دوران پروگرام میزبان نے ندا یاسر سے سوال کیا کہ یاسر کا پسندیدہ رنگ کون سا ہے؟
یہ بھی پڑھیں:
شاہ رخ خان کی بیٹی کا کس کے ساتھ افیئر چل رہا ہے؟
جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ یاسر کو اپنے اوپر تو سیاہ رنگ پسند ہے اور میرے اوپر شوخ رنگ پسند ہیں، جس پر یاسر نواز نے کہا ‘میں تو چاہتا ہوں ندا برقع پہنے اور نقاب کرے’۔
میزبان نے ندا سے سوال کیا کہ ‘کیا آپ یاسر کی اس خواہش کو پورا کرنے کا سوچیں گی؟’
ندا یاسر نے کہا میں اللہ کے لیے کروں گی، شوہر کے لیے نہیں کروں گی۔
خیال رہے کہ اسی پروگرام میں یاسر نواز نے ساتھی اداکارہ علیزے شاہ کے حوالے سے دیے گئے بیان پر معذرت بھی کی تھی۔