بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک بار پھر کھل کر بڑا دعویٰ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنگنا رناوت نے ایک پھر بڑا دعویٰ کردیا
کنگنا رناوت نے ایک پھر بڑا دعویٰ کردیا

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کی لئے انہیں مرد اداکاروں کی طرح معاوضہ ملتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ میں تنخواہ کی برابری کے بارے میں کھل کر دعویٰ کیا ہے کہ وہ واحد اداکار ہیں جنہیں مرد اداکاروں کی طرح معاوضہ ملتا ہے۔

کنگنا رناوت نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر پریانکا چوپڑا کی ایک ویڈیو پر ردعمل ظاہر کیا ہے، جہاں انہوں نے بالی ووڈ میں تنخواہ کی برابری کے بارے میں بات کی تھی۔

کنگنا نے دعویٰ کیا کہ وہ انڈسٹری میں تنخواہ کی برابری کے لیے لڑنے والی پہلی اداکار ہ ہیں اور کہا کہ بہت سی خواتین اداکارائیں اب بھی مفت میں فلمیں کرتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ واحد خاتون اداکارہ ہیں جنہیں مرد اداکاروں کی طرح معاوضہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈسٹری میں زیادہ تر خواتین اے لسٹرز مفت میں فلمیں کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:بچپن میں موٹاپے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا، ہنری کیول

کنگنا کو آخری بار 2022 میں فلم دھکڑ میں دیکھا گیا تھا، جس نے باکس آفس پر خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ اگلی فلم ’ایمرجی‘ میں نظر آئیں گی، جس کی ہدایت کاری بھی انہی نے کی ہے۔ اس فلم میں وہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

Related Posts