بھارتی بورڈ نے پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل پر ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل پر ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کے لیے راضی نہیں ہوا اور کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کو ماننے والی خبروں کی تردید بھی کردی۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی ایشیا کپ کو کسی ایک نیوٹرل مقام پر شفٹ کرنا چاہتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ ٹورنامنٹ سری لنکا منتقل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے مستقبل کے لائحہ عمل کی تیاری کے لیے ممبران کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کھیلنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 4 میچ پاکستان میں اور بقیہ نیوٹرل مقامات پر ہونے کی بات سامنے آئی تھی۔

Related Posts