ازدواجی تعلق کا انوکھا مذاق، ’تیرے بن‘ کی حالیہ قسط پر سوشل میڈیا صارفین برہم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پچھلے کچھ دنوں سے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ شدید تنقید کی زد میں ہے، گزشتہ ہفتے جب ڈرامے کی 47 ویں قسط کا پرومو نشر کیا گیا تو اس میں میرب اور مرتسم کو جھگڑا کرتے اور عجیب برتاؤ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

ڈرامے کے پرومو کو دیکھنے کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ مرتسم، میرب کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے گا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ڈرامے کی مصنفہ اور اُس کے ہدایت کار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور پیمرا کی جانب سے بھی ہدایت کی گئی کہ اگر ڈرامے میں جنسی زیادتی کا کوئی سین دکھایا گیا تو اس پر پابندی لگادی جائے گی۔

تاہم، ناظرین کے غم و غصے کو دیکھتے ہوئے تیرے بن کی 47 ویں قسط کو دوبارہ شوٹ کروایا گیا اور اس میں سے جنسی زیادتی کے سین کو نکال دیا گیا، کل جب یہ قسط نشر ہوئی تو اس میں جنسی زیادتی کا کوئی سین نہیں دکھایا گیا بلکہ دکھایا گیا کہ میرب اورمرتسم نے باہمی رضامندی سے اپنے رشتے کو آگے بڑھایا ہے۔

ڈرامے کی حالیہ قسط میں جس چیز نے سوشل میڈیا صارفین کو پریشان کیا، وہ اس کی ایڈیٹنگ تھی، کئی سین ایسے تھے جنہیں دیکھنے کے بعد لگ رہا تھا کہ انھیں کٹ کیا گی اور میرب اور مرتسم کے ڈائیلاگز بھی اُن کے تاثرات سے نہیں مل رہے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین کے خیال میں ڈرامے کی اس قسط میں جنسی زیادتی کا سین شامل تھا جسے تنقید کے بعد ایڈٹ کیا گیا ہے۔ آئیے اُن کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:

Related Posts