افغانستان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالسلام حنفی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی پالیسیاں ہمسایہ و عالمی ممالک کیلئے مخالفانہ نہیں۔
کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ سب کے ساتھ احترام کی بنیاد پر تعلقات کی خواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ملائیشیا کے قونصلر جنرل کا جامعہ بنوریہ کا دورہ، مہتمم اور طلبہ سے ملاقات
ملا عبدالسلام نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری افغانستان پر سے پابندیاں ہٹائے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدر آمد کرے۔