کانز فلم فیسٹیول کے حوالے سے دلچسپ حقائق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘کانز فلم فیسٹیول’، جسے ‘فیسٹیول دی کانز’ بھی کہا جاتا ہے، دنیا میں سب سے زیادہ تسلیم شدہ فلمی میلوں میں سے ایک ہے۔

یہ فرانس کے شہر کانز میں ہر سال منعقد ہوتا ہے۔  اس میں فلمسازوں، اداکاروں، پروڈیوسروں اور فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک جگہ جمع کیا جاتا ہے جہاں پر اُن کے فن کی نمائش کی جاتی ہے۔

کانز فلم فیسٹیول کے حوالے سے چند دلچسپ حقائق یہ ہیں:

کانز فلم فیسٹیول کے ٹکٹوں کی قیمت 6100$ اور 25000$ کے درمیان ہے۔

فیسٹیول میں گرینڈ پرکس کے فاتح کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔

اولپکس کے بعد اسے دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ سمجھا جاتا ہے جس میں تقریباََ 4500 صحافی شرکت کرتے ہیں۔

اس فیسٹیول کے 2 کلو میٹر طویل سرخ کارپٹ کو دن میں تین بار تبدیل کیا جاتا ہے۔

پہلا کانز فلم فیسٹیول 1939 میں تجویز کیا گیا تھا، لیکن دوسری جنگ عظیم کی وجہ سے اسے منسوخ کردیا گیا اور تقریباََ 6 سال کے بعد 1946 میں پہلا کانز فیسٹیول منعقد کیا گیا۔

فیسٹیول پر 22 ملین ڈالر کی لاگت آتی ہے۔

کانز فلم فیسٹیول میں اب تک صرف 2 خواتین نے گرینڈ پرکس ایوارڈ جیتا ہے۔

Related Posts