سوات: منگل کو وادی سوات کے ایک اسکول میں پولیس اہلکار کی غلطی ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم جان کی بازی ہار گئی جبکہ 6 زخمی ہوگئیں۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سوات کے علاقے سنگوٹہ میں سرکاری اسکول کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار نے غلطی سے فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیں:حکومت نے 9مئی کے واقعات میں ملوث 84شرپسندوں کی نادرا سے شناخت کر لی
پولیس اہلکار معمر عالم خان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے، زخمی طلباء کو سیدو شریف کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔