عدالت نے فواد چوہدری کی رہائی کا حکم دے دیا، پولیس دیکھ کر فرار کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ مسلم لیگ ن کے عدلیہ مخالف پروپیگنڈے کا جواب دے، فواد چوہدری
سپریم کورٹ مسلم لیگ ن کے عدلیہ مخالف پروپیگنڈے کا جواب دے، فواد چوہدری

اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی رہائی کا حکم دے دیا جبکہ پولیس کو دیکھ کر فواد چوہدری کے فرار ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جو واقعات ہوئے، ان پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

جلاؤ گھیراؤ میں ایجنسیاں ملوث، شواہد موجود ہیں۔ عمران خان

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ فواد چوہدری اہم شخصیت اور وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔ کیا آپ کو پاکتان کے ہجوم کے متعلق معلوم نہیں؟ اس مواد پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یہ حکم نہ دیں تو کیا کریں؟ میں واضح ہوں اور کھل کر بات کرتا ہوں۔

ہائیکورٹ کا کہان تھا کہ فواد چوہدری کو عدالت بلانے کا مقصد رہائی دینا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی۔ عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیا۔

دریں اثناء رہائی ملنے کے بعد جیسے ہی گھر واپسی کیلئے فواد چوہدری گاڑی میں بیٹھے تو اپنے سامنے پولیس اہلکاروں کو پا کر گاڑی سے اتر کر فرار ہو گئے۔ فواد چوہدری ہائیکورٹ کے اندر بھاگے تھے جس کے دوران وہ گر گئے اور پھر اٹھ کر کمرۂ عدالت پہنچ گئے۔

Related Posts