ایشیا کپ، پاکستان کو سری لنکا اور بنگلہ دیش نے گرین سگنل دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بنگلادیش اور سری لنکا نے نئے ہائبرڈ ماڈل کے لیے گرین سگنل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کو پہلا راؤنڈ پاکستان میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ بنگلادیش اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز نے بذریعہ ای میل پی سی بی کو یقین دہانی کرائی ہے جبکہ بی سی سی آئی اور پی سی بی کا تاحال براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اندرونی اجلاس آئندہ ایک دو دنوں میں دبئی میں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی نیپال میں کریگا

ذرائع کے مطابق اے سی سی کے سربراہ جے شاہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں پی سی بی کے نئے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہوگی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے اندرونی اجلاس کے بعد حتمی اجلاس بلایا جائے گا، حتمی اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بلایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی گیٹ منی کے باعث متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کا انعقاد کروانا چاہتا ہے، یو اے ای میں ٹکٹوں کی فروخت سری لنکا اور بنگلادیش کی نسبت زیادہ مالی فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔

ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کے بعد پی سی بی نیوٹرل وینیو پر بھی لچک دکھا سکتا ہے۔

پی سی بی کو لاجسٹک معاملات میں سری لنکا کی نسبت یو اے ای سستا نیوٹرل وینیو پڑے گا، دوسرے آپشن پر سری لنکا کے دمبولا اور پالیکیلے اسٹیڈیم بطور نیوٹرل وینیو استعمال ہو سکتے ہیں۔

Related Posts