اسلام آباد: پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے 2 روز بعد چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسے کو بھی سر کرلیا۔
پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8516 میٹر بلند لوٹسے چوٹی کو نیپالی وقت کے مطابق آٹھ بج کر تیرہ منٹ پر سر کیا۔
واضح رہے کہ نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 6 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔
انہوں نے 2 دن قبل بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کیا تھا اور وہ اس سے قبل کے ٹو، اناپورنا، گیشر برم ون اور گیشر برم ٹو بھی سر کر چکی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان شوبز اندسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ بچہ نے 3 بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کرلئے۔
یو کے ایشین فلم فیسٹول میں نمرہ بچہ اپنی تین فلموں کی نمائندگی کرتی دکھائی دیں۔ فیسٹیول میں نمرہ کی تین مخلتف فلموں کملی ، پولائٹ سوسائٹی اور مس مارول کو مختلف کیٹیگری میں نامزد کیا گیا۔
انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے یوکے ایشن فلم فیسٹیول میں فلم پولائٹ سوسائٹی، کملی اور مس مارول کے لئے مختلف اعزازت اپنے نام کئے ہیں۔