اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے جو وزیر اعظم ہاؤس کی جگہ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ موجودہ صورتحال پر اہم فیصلے کرے گی۔
وفاقی کابینہ کے عمران خان پر الزامات، سزا دینے کا فیصلہ
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ دھرنے کے پیشِ نظر آج ہونے والا وفاقی کابینہ اجلاس اہم ہے۔ دھرنے میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے بھی شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ نے چیئرمین پی ٹی آئی پر مختلف الزامات عائد کرتے ہوئے مجرموں کو عبرتناک سزا دینے کا فیصلہ کیا۔
وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے 2 روز قبل نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ کس نے کس کو کہاں لگایا، اس کے تمام ثبوت موجود ہیں، کابینہ مجرموں کو عبرتناک سزا دینے کا فیصلہ کرچکی ہے۔
گفتگو کے دوران وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف عدالت کے احاطے سے گرفتار ہوئے تھے، اگر عمران خان کو گرفتار ہی کرنا تھا تو حکومت 14ماہ انتظار نہ کر رہی ہوتی۔