علماء و مشائخ کا افواج پاکستان کے مرکز جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔
مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا کہ شہدا کی تصاویر کو پتھروں سے نشانہ بنایا گیا، آج ان مجرموں کو سزا نہ دی گئی تو کل کوئی نہیں بچے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی لیڈرسےاختلاف ہوسکتا ہے، جی ایچ کیو اور کورکمانڈر ہاؤس سے اختلاف نہیں ہوسکتا۔
یہ بھی پڑھیں:
قربانی کے حوالے سے عازمین حج کیلئے خوشخبری
قاضی عبدالرشید نے کہا سیاسی لیبل لگائے بلوائیوں نے پاکستان پر حملہ کیا، ہرپاکستانی اس دہشتگردی پر دکھی اور دشمن جشن منا رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا، جناح ہاؤس لاہور سمیت دیگر اہم تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔