لاہور: ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث میٹرک کے ملتوی ہونے والے امتحانی پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔
میٹرک کے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کے شیڈول کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات کا آغاز 17 مئی سے ہو گا، 17 مئی کو ترجمہ القرآن اور اخلاقیات کا امتحان ہو گا، 18 مئی کو کیمسٹری اور جنرل سائنس کا امتحان ہوگا۔
19 مئی کو اسلامیات اور سیرت الرسولؐ کا پرچہ ہو گا، لاہور بورڈ سمیت پنجاب کے تمام بورڈز پر نئے شیڈول کا اطلاق ہو گا۔
دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے میٹرک کے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
مزید پڑھیں:حکومت نے جناح ہاؤس جلانے والوں کی تصاویر جاری کردیں، نشاندہی پر انعام کا اعلان
کنٹرولر امتحانات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کی بھی نئی تاریخوں کے ساتھ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی، نئی تاریخوں کا شیڈول فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔طلباء وہاں سے دیکھ کر استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔