جے یو آئی کا سپریم کورٹ دھرنے میں ایک لاکھ کارکنان لانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمیعت علماء اسلام نے 15 مئی کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کی تیاریاں شروع کردیں، ساتھ ہی چیف جسٹس کے استعفے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان بھی کر دیا۔ جے یو آئی کے کارکنوں کے قافلے کوئٹہ اور کراچی سے کل اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

جے یو آئی نے چاروں صوبوں سے کارکنوں کے قافلے اسلام آباد لانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ کوئٹہ اور کراچی سے جے یو آئی کے قافلے کل اسلام آباد روانہ ہوں گے، پشاور اور پنجاب سے کارکنان پیر کو اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

طیب ایردوان کی متوقع انتخابی شکست

پشاور کے قافلے کی قیادت مولانا عطاالرحمان کریں گے، کے پی کے جنوبی اضلاع کے قافلے کی قیادت اکرم خان درانی کریں گے، سندھ کے قافلے کی قیادت راشد محمود سومرو کریں گے، بلوچستان کی قیادت مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا عبدالواسع کریں گے، جبکہ پنجاب سے قافلے کی قیادت ڈاکٹر عتیق الرحمان کریں گے۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ دھرنے میں جے یو آئی کے ایک لاکھ سے زائد کارکنان شرکت کریں گے۔

Related Posts