آئی ایم ایف کی شرط پر آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس عائد کرنیکی تجویز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرط پر آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں فائلز کی لین دین پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹ کی لین دین کرنے والے ایجنٹس کو رجسٹرڈ کیا جائے گا اور رجسٹرڈ پراپرٹی ایجنٹس پر فائلوں کی لین دین پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں پلاٹس کی خرید و فروخت کرنے والے نان فائلرز کیلئے ٹیکسز کی شرح دگنی کی جائے گی جبکہ اس وقت فائلرز کیلئے پلاٹ کی خریدوفروخت پر 2 فیصد ودہولڈنگ اور 2 فیصد گین ٹیکس عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رواں ہفتے مہنگائی مزید بڑھ گئی، 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

پلاٹ کی خرید و فروخت پر نان فائلرز کیلئے7 فیصد ودہولڈنگ اور 4 فیصد گین ٹیکس عائد ہے، بجٹ میں پلاٹ کی خرید و فروخت پر فائلرز اور نان فائلرز کیلئے ٹیکس بھی بڑھانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاٹس میں فائلوں کی خریدوفروخت پر ٹیکس میکنزم نہ ہونے کے باعث ٹیکس چوری ہو رہا ہے۔

Related Posts