تیرے بن میں ایکساتھ اداکاری کے بعد یمنیٰ اور وہاج کا مشترکہ فوٹو شوٹ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی وہاج علی کے ہمراہ فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ڈرامہ سیریل تیرے بن میں ایک ساتھ اداکاری کے بعد دونوں فنکار ایک بار پھر فوٹو شوٹ کیلئے ایک ساتھ سامنے آئے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کیاایکوامین اداکارہ امبر ہرڈ ہالی ووڈ چھوڑ کر میڈرڈ منتقل ہوگئیں؟

Wahaj Ali And Yumna Zaidi In Dreamy Mehendi Shoot By Maha's Photography

قبل ازیں یمنیٰ زیدی اور وہاج علی ایک ساتھ ٹی وی ون کے 2021ء کے سیریل دل ناامید تو نہیں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھے۔ تیرے بن کے ٹائٹل سانگ کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔ 

Wahaj Ali And Yumna Zaidi In Dreamy Mehendi Shoot By Maha's Photography

دونوں فنکاروں نے مہندی کی تقریب کیلئے مخصوص جوڑوں میں فوٹو شوٹ کیلئے تصاویر کھنچوائیں۔ وہاج علی زرد اسٹول اور سفید قمیض میں جبکہ یمنیٰ زیدی مہندی کی تقریب کے روایتی لباس میں نظر آئیں۔ 

Wahaj Ali And Yumna Zaidi In Dreamy Mehendi Shoot By Maha's Photography

قبل ازیں ڈرامہ سیریل پکار، گزارش، آپ کی کنیز، ذرا یاد کر، یہ رہا دل سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ یمنیٰ زیدی کو سوشل میڈیا پر بے پناہ شہرت ملی ہے۔ 

Wahaj Ali And Yumna Zaidi In Dreamy Mehendi Shoot By Maha's Photography

ماضی میں وہاج علی نے بھی جرم، مجھے پیار ہوا تھا، جو بچھڑ گئے، فتور، عشق جلیبی، گھسی پٹی محبت اور ہری ہری چوڑیاں سمیت متعدد پراجیکٹس میں اداکاری سے مداحوں کا دل لبھایا ہے۔

Related Posts