ہالی ووڈ سائنٹفک فکشن فلم فلم ایکوا مین کی مرکزی اداکارہ امبر ہرڈ مبینہ طور پر ہالی ووڈ چھوڑ کر اسپین کے تاریخی شہر میڈرڈ منتقل ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیلی میل سے منسلک تجزیہ نگار الیسن بوشوف کے آرٹیکل میں تحریر کیا گیا ہے کہ 37سلہ اداکارہ امبر ہرڈ خاموشی سے اپنی بیٹی اوناگ کے ہمراہ اسپین منتقل ہوگئی ہیں۔
سجل اور احد رضا کی شادی کی تقریب میں ایک ساتھ شرکت
آرٹیکل میں کہا گیا کہ تجزیہ نگار کو اداکارہ کے دوست نے بتایا کہ امبر ہرڈ اسپین کی قومی زبان یعنی ہسپانوی بول لیتی ہیں اور تمام تر شور و غل سے دور اپنی بچی کی نشوونما میں مصروف ہو گئی ہیں۔
تجزیہ نگار کا اپنے آرٹیکل میں کہنا ہے کہ میرے خیال کے مطاب امبر ہرڈ ہالی ووڈ میں دوبارہ اداکاری کرنے کیلئے جلدی میں نہیں ہیں۔ جب مناسب وقت اور پراجیکٹ ملے گا، وہ ہالی ووڈ لوٹ سکتی ہیں۔
تاحال امبر ہرڈ کے نمائندگان کی جانب سے تجزیہ نگار کی رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا جبکہ امبر ہرڈ اسپین میں وقت گزاری میں مصروف ہیں۔ جولائی 2021ء میں ان کی بیٹی سروگیٹ سے پیدا ہوئی تھی۔
قبل ازیں معروف اداکار اور سابق شوہر جونی ڈیپ کے خلاف ہتکِ عزت کیس ہارنے کے بعد گزشتہ برس میڈیا کی پوری توجہ امبر ہرڈ پر تھی۔ عدالت نے امبر ہرڈ کو سابق شوہر کو 1کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے امبر ہرڈ کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر مزید ادائیگی کا حکم بھی دیا تھا جو واشنگٹن پوسٹ میں ان کے ایک آرٹیکل کے باعث انہیں ادا کرنا تھا۔ اس کے بعد سے امبر ہرڈ میڈیا سے دور رہنا چاہتی ہیں۔