راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ، 2 شہری ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 2 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان کے علاقے ہنومان گڑھ کے قریب گرا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے کو چلانے والا پائلٹ حادثے سے محفوظ رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے گر کر تباہ، پائلٹ زخمی

طیارے کی تباہی کے نتیجے میں 2 شہری ہلاک ہوگئے۔ بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے نے سورت گڑھ سے پرواز کا آغاز کیا تھا جبکہ بھارتی فضائیہ کے متعدد طیارے پہلے بھی گرکر تباہ ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کے 2 لڑاکا طیارے بھارتی دارالحکومت کے جنوب میں کم و بیش 300 کلومیٹر کے فاصلے پر تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گئے تھے، حادثے کے نتیجے میں 1 پائلٹ زخمی جبکہ دوسرے طیارے کے عملے کا ایک رکن لاپتہ ہوگیا۔

 بھارتی فضائیہ کے دونوں طیارے 4 ماہ قبل بظاہر آپس میں تصادم کے باعث گر کر تباہ ہوئے۔ ہفتے کی صبح دونوں طیارے نے گوالیار ائیر بیس سے اڑان بھری تھی۔

اس حوالے سے بھارتی افسر دھرمیندر گوڑ کا خبر رساں ادارے (اے ایف پی) سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں ایک طیارے کا ملبہ ملا ہے اور پہاڑ گڑھ کے جنگلات میں ایک پائلٹ زخمی حالت میں پایا۔

Related Posts