کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخاب، غیر سرکاری نتائج شروع، حافظ نعیم کا دھاندلی کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے7 اضلاع کی 11 یوسیز چیئرمین و وائس چیئرمین اور 15 وارڈز کی نشتوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل پولنگ کا عمل جاری رہی۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق 11 یوسیز میں سے 2 یوسیز پر جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

دریں اثنا جماعت اسلامی نے پیپلز پارٹی پر ضمنی انتخاب کے دوران بدترین دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر اور شہر کے میئر کے امیدوار حافظ نعیم نے اپنی پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ حکومتی قسطائیت کے عمل سے جمہوری عمل کو جنگ میں تبدیل کردیا گیا،ایک جانب عوام جو اپنے حقوق کے لیے ووٹ ڈالنے نکلیں ہیں دوسری جانب پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت زبرد ستی پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کرکے دھاندلی کررہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سارے جبر اور طاقت کے باوجود ہم 11 میں سے 8 نشستوں میں سب سے آگے ہیں،جماعت اسلامی کے پولنگ ایجنٹ ڈٹے ہوئے ہیں اور فارم 11 اور 12 کے لیے بیٹھے ہوئے ہیں۔

Related Posts