شہباز شریف کا لندن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پارٹی آفس کا دورہ، نواز شریف سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم شہباز شریف کی قائد ن لیگ نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ن لیگ لندن آفس پہنچے، ان کی آمد پر نواز شریف کی جانب سے وزیراعظم کا استقبال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلوں پر تبادلہ خیال اور ن لیگ کے آئندہ لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

افغان وزیر خارجہ کا پاکستانی سیاستدانوں کے اعزاز میں عشائیہ

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بے بنیاد کیس میں نااہل کیا گیا، ثاقب نثار دن رات سو موٹو نوٹس لیتے رہے جنہوں نے نواز شریف کی نااہلی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آڈیو لیکس نے تمام کرداروں کو بے نقاب کردیا، اس معاملے پر ہاؤس کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کو طلب کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی سازش کی جارہی ہے، یہ پاکستان کے مستقبل کو دوبارہ داؤ پر لگانے کی سازش ہے۔

انتخابات پر وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن پورے ملک میں بیک وقت ہونے چاہئے، پنجاب کے خلاف سازش ہو رہی ہے، اس سازش کو ختم کرنا ہے تو پورے ملک میں ایک دن الیکشن ہونے چاہئے۔

Related Posts