پانچواں ون ڈے، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان قومی ٹیم کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے جیتا اور پچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے 5 میچز کی سیریز میں 4 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہد آفریدی نے پاکستان کے بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے کی حمایت کر دی

نیوزی لینڈ ٹیم وائٹ واش سے بچنے کیلئے آج کے میچ میں ہر صورت جیتنے کی کوشش کرے گی، تاہم اگر آج کا میچ پاکستان جیتتا ہے تو ون ڈے انٹرنیشنل میں اس کی پہلی پوزیشن برقرار رہے گی۔

مہمان ٹیم میں ول ینگ، ٹام بلنڈل، ہنری نکولس، کپتان ٹام لیتھم، مارک چیپمین، کول مکنچی، راچن رویندر، ایڈم ملن، ہنری شپلے، اش سوڈھی اور میٹ ہنری شامل ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم میں شان مسعود، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین آفریدی، محمد وسیم جونیئر اور حارث رؤوف شامل ہیں۔

 

Related Posts