اہم شخصیات کو پلاٹ الاٹمنٹ کے متعلق رپورٹ پی اے سی میں پیش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو پلاٹ الاٹمنٹ کے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی جس میں اہم شخصیات کو الاٹ کیے گئے پلاٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔

اہم شخصیات کو الاٹ کیے گئے پلاٹس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صدرِ مملکت، وزیر اعظم پاکستان، اعلیٰ فوجی افسران، وزراء اور اراکینِ قومی اسمبلی و سینیٹ کو پلاٹ الاٹ نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹویوٹا کا مقامی اسمبل ہائبرڈ کار متعارف کرانے کا اعلان

پی اے سی کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری افسران و ملازمین کو 29000 سے زائد پلاٹس الاٹ کیے گئے ہیں تاہم ججز کو الاٹ کیے گئے پلاٹس کی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ریکارڈ کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں، ہاؤسنگ منصوبوں اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذریعے 29 ہزار 531 پلاٹس دئیے گئے۔

پلاٹس کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی کا طریقہ اپنایا گیا۔ گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس سرکاری ملازمین کو 4 ہزار 968، گریڈ 18 اور 19 کے افسران کو 6 ہزار 776 پلاٹس دئیے گئے۔

سی ڈی اے کے ریکارڈ کے مطابق گریڈ 16 اور 17 کے ملازمین کو 6650، گریڈ 10 سے 15 تک کے ملازمین کو 3 ہزار 575 جبکہ گریڈ 1 سے 9 تک کے ملازمین کو 6 ہزار 862 پلاٹس الاٹ کیے گئے ہیں۔

 

Related Posts