پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے شہری نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے شہری نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے شہری نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں ہفتہ کے روز پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

شہری شرافت علی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چونکہ تحلیل شدہ اسمبلی کا انتخاب 90 دن کی مقررہ آئینی مدت میں نہیں ہوسکا، اس لیے منتخب صوبائی اسمبلی کو بحال کیا جائے۔

درخواست میں گورنر پنجاب، چیف سیکرٹری اور سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو فریق بنایا گیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکمران جماعت پی ڈی ایم اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان انتخابات کی تاریخ پر ڈیڈ لاک موجود ہے اور ایسا لگتا ہے کہ مقررہ مدت میں اسمبلی کے انتخابات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور چین افغانستان کی تعمیرِ نو میں مدد کیلئے تیار ہیں، چینی وزیر خارجہ

درخواست گزار نے استدعا کی کہ نگران حکومت نے اپنی مقررہ مدت 90 دن مکمل کر لی ہے اور پنجاب اسمبلی کے ارکان اسمبلی کے انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، اس درخواست پر اسمبلی کی بحالی کی استدعا کی گئی۔

Related Posts