اسلام آباد: ہفتہ وار بنیادوں پر آٹا، مرغی، دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی کی مجموعی شرح 48 اعشاریہ 35 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.05 فیصد اضافہ ہوا اور ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 48.35 فیصد ہوگئی ہے۔
ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں ہفتے آلو، دال چنا، انڈے، آٹے کا تھیلا، پھل، تازہ دودھ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھیں۔
سندھ حکومت ضرورت کی گندم فراہم نہیں کررہی، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا دعویٰ
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 35 روپے 74 پیسے کا اضافہ ہوا، آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ جبکہ دال چنا 4 روپے 82 پیسے مزید مہنگی ہوئی، دال مسور 5 روپے، دال ماش 6 روپے 81 پیسے، دال مونگ 1 روپیہ 42 پیسے مہنگی ہوئی۔
ہفتہ وار مہنگائی میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔