پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کراچی میں کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا چوتھا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3:30 بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈکپ 2023، پاک بھارت ٹاکرا کس اسٹیڈیم میں ہوگا؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا

دوسری جانب قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کئی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، عبداللہ شفیق کی جگہ افتخار احمد، محمد نواز کی جگہ اسامہ میر، اوپنر فخر زمان کمر درد کا شکار ہیں انکی جگہ شان مسعود کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح فاسٹ بولنگ کے شعبے میں حارث رؤف کو نسیم شاہ کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اگر قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کیویز کو 5 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کرتی ہے تو آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوجائے گی تاہم اگر کامیابی کا تناسب 1-4 رہا تو پاکستان تیسری پوزیشن پر آسکتا ہے۔

پاکستان آئی سی سی مینز ون ڈے رینکنگ میں اس وقت پانچویں پوزیشن پر قابض ہے جبکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں 113 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

Related Posts