اسلام مخالف فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ آج بھارت میں ریلیز ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام مخالف فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ آج بھارتی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے پولیس کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق فلم کی ریلیز پر کچھ گروپوں نے احتجاج کا پروگرام بنایا ہے۔

پولیس آفیشل کے مطابق کچھ گروپ پولیس کے پاس فلم پر پابندی کیلئے پہنچے ہیں لیکن حکومت نے اس پر پابندی نہیں لگائی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہم نے پولیس فورس کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیراعلیٰ پینارائے وجئے ین سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے اسے ’پروپیگنڈا‘ قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی ڈراموں میں خواتین کے منفی کرداروں کا بڑھتا ہوا رحجان

اسلام مخالف فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیرالہ سے تقریباً 32 ہزار خواتین گمشدہ ہیں اور یہ خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد داعش میں شامل ہوگئی ہیں اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔

انتخابات سے قبل فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کی ریلیز بھارتی انتہا پسندوں کا اسلام مخالف پروپیگنڈا ہے جس کی ریلیز کو روکنے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی تاہم عدالت نے سماعت سے انکار کر دیا ہے۔

Related Posts