عدالت میں انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے، دہرا معیار کوئی تسلیم نہیں کریگا، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں تمام اداروں کو دائرے میں رہ کر اپنا آئینی کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ اسی میں پاکستان کی بقا اور سلامتی ہے۔

لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں اپوزیشن کو جعلی مقدمات میں جیل بھجوایا گیا، آج عدالت میں درجنوں ضمانتیں ہوجاتی ہیں، اس دوہرے معیار کو کوئی بھی تسلیم نہیں کرے گا، دہرا معیار کسی بھی معاشرے کے لیے صحتمند نہیں، عدل و انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میری دعا ہےعدالت عظمیٰ اور دوسرے ادارے مل کر پاکستان کی خدمت کریں، اداروں کے درمیان محاذ آرائی ملک کے مفاد میں نہیں، آئین میں تمام اداروں کی حدود متعین ہیں اور تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کرانے سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اس وقت اپنا بھرپورکردارادا کررہی ہے، پارلیمنٹ کی بالادستی کا سب کواحترام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئین اورقانون کی بالادستی کے لیے ہم کردار ادا کر رہے ہیں، آئین کی بالادستی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، پاکستان کو جلد مشکل صورتحال سے نکالیں گے، حکومت چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے، انشاللہ جلد مشکلات سے نکلیں گے۔

Related Posts