ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان القاعدہ اور ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کاانتہائی مطلوب اور سرکردہ دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق دہشتگرد اقبال عر ف بالی کھیارہ کو پولیس پر حملے کے بعد جوابی فائرنگ اور بر وقت کارروائی کے نتیجے میں ساتھی سمیت فتح موڑ کے قریب واصل جہنم کیا گیا۔
دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی 26 وارداتوں میں خیبرپختونخواہ اور پنجاب پولیس کو مطلوب انتہائی خطرناک دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ کی زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے1 کروڑ 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کر رکھا تھا۔
مزید پڑھیں:پارا چنار میں اسکول پر فائرنگ، 7اساتذہ سمیت 8افراد جاں بحق
انتہائی مطلوب دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں اور شہریوں کوتاوان کی غرض سے اغواء کے21 جبکہ ملتان پولیس کو 5مقدمات میں مطلوب تھا۔