کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سے سیریز کے میچز کراچی میں جاری ہیں، مگر شائقین کرکٹ کراچی اسٹیڈیم کا رخ نہیں کررہے۔
کراچی میں ہونے والے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ کے ٹکٹس بھی مکمل فروخت نہ ہوسکے جب کہ بدھ کے روز ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ میں بھی شائقین اسٹیڈیم میں موجود نہیں تھے، جو بہت حیران کُن ہے۔
ذرائع کے مطابق شائقین کرکٹ کی جانب سے شکوہ سامنے آیا ہے کہ ٹکٹس تو سستے ہیں لیکن اسٹیڈیم میں کھانا انتہائی مہنگا فروخت کیا جارہا ہے جبکہ پارکنگ ایریا دورہے اور گرمی میں اسٹیڈیم تک پیدل جانا انتہائی مشکل ہے۔
راوالپنڈی میں ہونے والے میچز میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، جبکہ کراچی میں صورتحال اس کے بالکل برعکس دکھائی دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں:محمد رضوان بابر اعظم سے کیوں ناخوش ہیں؟
یاد رہے کہ پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے زیر کردیا تھااور پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔