اپریل میں سیمنٹ کی فروخت میں 16 فیصد کمی ہوئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کا کہنا ہے کہ اپریل میں سیمنٹ کی فروخت میں 16 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اے پی سی ایم اے کا کہنا ہے کہ اپریل میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 29 لاکھ 51 ہزار میٹرک ٹن رہی جبکہ گزشتہ اپریل میں سیمنٹ کی کھپت 35 لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن تھی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 25 فیصد کم ہو کر 25.31 لاکھ ٹن رہی، اپریل میں سیمنٹ کی برآمدات 168 فیصد اضافے سے 4.20 لاکھ ٹن رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی بینک آئی ایم ایف سے پاکستان کو رعایت دینے کی درخواست کرے، احسن اقبال

اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے 10 مہینوں میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 3 کروڑ 65 لاکھ ٹن رہی۔

اے پی سی ایم اے کا کہنا ہے کہ جاری مالی سال کے 10 مہینوں میں سیمنٹ کی کھپت 17 فیصد کم ہوئی ہے، رواں مالی سال سیمنٹ کی مقامی کھپت 16 فیصد کم ہو کر 3.30 کروڑ ٹن رہی۔

راوں مالی سال کے 10 مہینوں میں سیمنٹ کی برآمدات 28 فیصد کم ہو کر 34.5 لاکھ ٹن رہی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ معاشی بحران کی وجہ سے سیمنٹ کی کھپت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

Related Posts