نیٹ فلکس کی سیاسی موضوع پر مبنی سیریز دی ڈپلومیٹ کو ناظرین و سامعین نے کافی پسند کیا، سیریز پر مثبت ردعمل کو دیکھتے ہوئے نیٹ فلکس نے اس کے دوسرے سزین کا اعلان کیا ہے۔
دی ڈپلومیٹ کا پہلا سیزن اپریل میں ریلیز ہوا تھا جس پر ناظرین و سامعین کا مثبت ردعمل آیا اور سیریز نے نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 کی فہرست میں جگہ بنائی۔
نیٹ فلکس نے سیریز کے سیزن 2 کی ریلیز کی تاریخ ابھی تک نہیں بتائی ہے لیکن ایسا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا دوسرا سال 2024 میں ریلیز ہوگا کیونکہ اس کے پہلا سیزن بھی اعلان کے ٹھیک ایک سال بعد ریلیز ہوا تھا۔
دی ڈپلومیٹ کی کہانی سیاست پر مبنی ہے جس میں ایک کیریئر ڈپلومیٹ کیٹ وائلر کو دکھایا گیا ہے جو بین الاقوامی بحران کے دوران برطانیہ میں امریکی سفیر کے فرائض سرانجام دیتی ہے، سفیر کی نوکری کے دوران اُس کی نجی زندگی میں بھی بہت سی تبدیلیاں آتی ہیں۔