اسرائیل نے حج کی براہ راست پروازوں کیلئے سعودی عرب کو درخواست جمع کرادی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تل ایب: اسرائیل نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے حج کی براہ راست پروازوں کیلئے سعودی عرب کو درخواست کرادی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے بتایا کہ حج کی براہ راست پروازوں کے لیے سعودی عرب کو درخواست جمع کرائی ہے، تاہم ابھی یہ مسئلہ زیر بحث ہے اور میں اس وقت یہ نہیں بتا سکتا کہ کیا کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عازمین حج کو کتنے دن پہلے ویکسین کورس مکمل کرنا ضروری ہے؟

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے سے متعلق میں کافی پُر امید ہوں، اگر سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو حج کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل جاتی ہے تو یہ پروازیں آئندہ ماہ جون سے اگست تک فعال ہوجائیں گی اور اس سے اسرائیل میں رہنے والے 18 فیصد مسلم آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین سے مسلمان اس وقت تیسرے فریق ممالک کے ذریعے مکہ جاتے ہیں، جو اضافی اخراجات اور پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

Related Posts