شان شاہد کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کے ہدایتکار فیصل قریشی پر تنقید، ناتجربہ کار کہہ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف پاکستانی اداکار شان شاہد اکثراوقات ساتھی اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں شان شاہد نے فلم منی بیک گارنٹی کے ہدایت کار فیصل قریشی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ یوفون کے اشتہار 45 سیکنڈز کے ہوتے ہیں، ناتجربہ کار ہدایت کار کا انتخاب کرنے پر فلم کے پروڈیوسرز کو ذمہ دار ٹھہرانا چاہئیے۔

واضح رہے کہ فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والے یوفون کے اشتہارات ہمیشہ عوام میں مقبول ہوتے ہیں لیکن شان شاہد کا یہ پیغام دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انھیں فلم منی بیک گارنٹی میں فیصل قریشی کی ہدایت کاری پسند نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا ایکشن ایڈونچر فلم ’شیزام‘ او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی؟

شان شاہد اس سے قبل بھی شوبز انڈسٹری کے کئی ساتھی اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں ، انہوں نے گزشتہ سال ہمایوں سعید کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے موضوعات پر فلمیں نہیں بنائی جارہی ہیں ، فلم ساز ’اِدھر نہیں جاؤں گی اور اُدھر نہیں جاؤں گا‘ کے گرد ہی گھوم رہے ہیں۔

معلوم رہے کہ منی بیک گارنٹی 2023 کی ایک ایکشن کامیڈی فلم ہے جس کی تحریر اور ہدایت کاری فیصل قریشی نے کی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں فواد خان، حنا دلپزیر، علی سفینہ، وسیم اکرم، شایان خان، میکال ذوالفقار، گوہر رشید اور جان ریمبو شامل ہیں۔

فلم 22 مئی 2020 کو ریلیز ہونے والی تھی۔ تاہم،عالمی وبا کورونا کی وجہ سے، فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی اور فلم رواں سال 22 اپریل کو ریلیز کی گئی۔

Related Posts